پاکستان
Time 17 جولائی ، 2022

کورونا کا شکار مریم نواز کا اپنی طبیعت سے متعلق بیان آگیا

گزشتہ روز مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا تھا کہ ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے/فوٹوفائل
گزشتہ روز مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا تھا کہ ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے/فوٹوفائل

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر  مریم نواز نے اپنی طبیعت سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

گزشتہ روز مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا تھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

 ٹوئٹر  پر ایک صارف نے مریم سے سوال کیا کہ میم اب آپ کی طبیعت کیسی ہے؟ جس کے جواب میں مریم نے جواب میں کہا کہ بخار ہے اور گلا خراب ہے، ٹھیک ہو جائے گا ان شاءاللّہ۔

مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں  طبیعت پوچھنے پر احسن دانش نامی صارف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ مریم نواز  پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی انتخابی مہم چلارہی تھیں اور اس دوران انہوں نے پنجاب کے مختلف شہروں میں جلسے کیے تھے اور سیاسی ملاقاتیں کی تھیں۔

مزید خبریں :