Time 18 جولائی ، 2022
پاکستان

سپریم کورٹ: پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق کیس ڈی لسٹ

جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کوکل کیس کی سماعت کرناتھی— فوٹو: فائل
جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کوکل کیس کی سماعت کرناتھی— فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق کیس ڈی لسٹ کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق کیس ڈی لسٹ ہونے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

بینچ کی عدم دستیابی کے باعث کیس ڈی لسٹ کیا گیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کل کیس کی سماعت کرنا تھی، جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بینچ میں شامل تھے۔

تحریک انصاف نے منحرف ارکان قومی اسمبلی کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ 

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کی درخواست مسترد کی تھی جس کے خلاف درخواست دائر کی گئی۔

مزید خبریں :