Time 19 جولائی ، 2022
پاکستان

چیف الیکشن کمشنرکیخلاف الزامات، عمران خان کی تقاریر کا ریکارڈ پیمرا سے موصول ہوگیا

الیکشن کمیشن عمران خان کی تقاریر کا جائزہ لے رہا ہے، ان کی تقاریر کے حوالے سے کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا— فوٹو: فائل
الیکشن کمیشن عمران خان کی تقاریر کا جائزہ لے رہا ہے، ان کی تقاریر کے حوالے سے کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا— فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر اورالیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے خلاف بیانات اور الزامات کے معاملے پر ان کی تقاریر کا ریکارڈ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے ای سی پی کو موصول ہوگیا۔

گزشتہ دنوں عمران خان نے بھکر، خوشاب اور لیہ میں جلسوں کے دوران چیف الیکشن کمشنراورالیکشن کمیشن پرالزامات لگائے تھے جس پر ای سی پی نے چیئرمین پیمرا سے بھکر، خوشاب اورلیہ میں ان کی تقاریرکا ریکارڈ طلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو عمران خان کی تقاریر کا ریکارڈ پیمرا سے موصول ہوگیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان کی تقاریر کا جائزہ لے رہا ہے، ان کی تقاریر کے حوالے سے کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :