Time 19 جولائی ، 2022
کھیل

پاکستان کی دو خواتین کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ سر کرنے کیلئے پیش قدمی جاری

پاکستان کی دو خواتین کوہ پیما نائلہ کیانی اور ثمینہ بیگ کی دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ کو سر کرنے کیلئے پیش قدمی جاری ہے— فوٹو: جیو نیوز
پاکستان کی دو خواتین کوہ پیما نائلہ کیانی اور ثمینہ بیگ کی دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ کو سر کرنے کیلئے پیش قدمی جاری ہے— فوٹو: جیو نیوز

پاکستان کی دو خواتین کوہ پیما نائلہ کیانی اور ثمینہ بیگ کی دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ کو سر کرنے کیلئے پیش قدمی جاری ہے۔

ثمینہ بیگ کیمپ تھری پر پہنچ چکی ہیں جبکہ نائلہ کیانی کیمپ ٹو سے چند میٹرز آگئے ہیں۔  دونوں کوہ پیما کے ٹو سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما  بننے کیلئے پر عزم ہیں۔

دوسری جانب 16 سالہ عیشا ساجد بھی براڈ پیک سر کرنے کیلئے کیمپ ون پر پہنچ گئی ہیں۔

عیشا معروف کوہ پیما ساجد علی سدپارہ کی نگرانی میں براڈ پیک سمٹ کریں گی— فوٹو: جیو نیوز
عیشا معروف کوہ پیما ساجد علی سدپارہ کی نگرانی میں براڈ پیک سمٹ کریں گی— فوٹو: جیو نیوز

نائلہ کیانی کےٹو پر کیمپ ٹو تک پہنچ چکی ہیں جہاں منگل کی شام آرام کے بعد وہ کیمپ تھری کیلئے روانہ ہوں گی۔

ثمینہ بیگ اس وقت کیمپ تھری پر موجود ہیں، مزید پیش قدمی موسم سے مشروط ہے۔

نائلہ کیانی نے جیو کو  پیغام دیا کہ اس وقت ٹیم کے ارکان کیمپ ٹو سے تھوڑا اوپر اور لوور کیمپ تھری سے نیچے قیام کر رہے ہیں۔

نائلہ کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ٹاپ پر  پہنچیں یا ثمینہ ، اعزاز پاکستانی خاتون کے نام ہی ہوگا۔

دوسری جانب 16 سالہ کوہ پیما عیشا ساجد بھی براڈ پیک پر پیش قدمی کررہی ہیں، وہ اس وقت کیمپ ون پر موجود ہیں ۔ کامیابی کی صورت میں عیشا براڈ پیک سر کرنیوالی کم عمر ترین کوہ پیما ہوجائیں گی۔

عیشا معروف کوہ پیما ساجد علی سدپارہ کی نگرانی میں براڈ پیک سمٹ کریں گی۔

تجربہ کار ڈینس اروبکو نے 14 گھنٹے 40 منٹ میں براڈ پیک کو سر کرلیا— فوٹو: جیو نیوز
تجربہ کار ڈینس اروبکو نے 14 گھنٹے 40 منٹ میں براڈ پیک کو سر کرلیا— فوٹو: جیو نیوز

دوسری جانب روسی کوہ پیما ڈینس اروبکو نے منفرد کارنامہ انجام دے دیا ہے۔ تجربہ کار ڈینس اروبکو نے 14 گھنٹے 40 منٹ میں براڈ پیک کو سر کرلیا، ڈینس اروبکو  پہلے ہی تمام 14 آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں سر کرچکے ہیں۔

ڈینس گزشتہ روز  بیس کیمپ سے روانہ ہوئے اور منگل کی صبح 11 بجے سمٹ مکمل کیا۔

مزید خبریں :