19 جولائی ، 2022
حکومت نے گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران کو ایگزیکٹو الاؤنس دینےکا فیصلہ کیا ہے۔
دستاویز کے مطابق ایگزیکٹو الاؤنس 30 جون 2022 سےجاری بنیادی تنخواہ پر دیا جائےگا، الاؤنس اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سےتعینات کردہ افسران کے لیے ہوگا۔
حکومتی فیصلےکے تحت وفاقی دارالحکومت میں تعینات انتظامی افسران بھی ایگزیکٹو الاؤنس لینے کے اہل ہوں گے۔
ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران ایگزیکٹو الاؤنس لینےکے اہل نہیں ہوں گے، بیرون ملک تعینات افسران بھی ایگزیکٹو الاؤنس کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔