Time 21 جولائی ، 2022
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن شفاف اور قانون کے مطابق کراؤں گا: ڈپٹی اسپیکر

جو زیادہ ووٹ لے کر منتخب ہوا وہی وزیراعلیٰ پنجاب ہوگا، دونوں جماعتوں سے درخواست کروں گا تمام عمل امن و امان کے ساتھ انجام دیاجائے: دوست محمد مزاری— فوٹو: فائل
جو زیادہ ووٹ لے کر منتخب ہوا وہی وزیراعلیٰ پنجاب ہوگا، دونوں جماعتوں سے درخواست کروں گا تمام عمل امن و امان کے ساتھ انجام دیاجائے: دوست محمد مزاری— فوٹو: فائل

لاہور: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے اجلاس کی صدارت کروں گا، الیکشن شفاف اور قانون کے مطابق کراؤں گا۔

دوست محمد مزاری نے کہا کہ عدالت نے الیکشن کرانےکی جو ذمہ داری تفویض کی ہے اسے ایمانداری سے ادا کروں گا، جو زیادہ ووٹ لے کر منتخب ہوا  وہی  وزیراعلیٰ پنجاب ہوگا۔

ڈپٹی اسپیکر نے مزید کہا کہ دونوں جماعتوں سے درخواست کروں گا تمام عمل امن و امان کے ساتھ انجام دیاجائے، میرے لیے میرا عہد اور فرض اہم ہےجس سے عہدہ برا ہونےکی کوشش کروں گا، امید ہے وزیر اعلیٰ کا انتخاب امن و امان سے ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب کل پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔ ن لیگ کی جانب سے حمزہ شہباز اور پی ٹی آئی اور  ق لیگ کے متفقہ امیدوار پرویز الہیٰ ہیں۔

مزید خبریں :