18 نومبر ، 2012
جہلم…چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ کسی بھی انسٹی ٹیوشن کا امتحان معاشرے میں سالہا سال سے جاری اُس کی شراکت پر ہوتا ہے۔یہ بات آرمی چیف نے جہلم میں ملٹری کالج کے یوم والدین پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملٹری کالج جہلم جیسے ادارے میں مستقبل کے معماروں کی کردار سازی ، نظم و ضبط سکھانا اور ان کی دانش کو بڑھانا ہماری پہلی ترجیح ہونی چاہیے، انہوں نے کالج کے معیار کو سراہا اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کیڈٹس نے مارچ پاسٹ، فزیکل ٹریننگ، جمناسٹک اور مارشل آرٹس کی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔