پاکستان
Time 26 جولائی ، 2022

لاہور: پلاٹ کی دیوار گر نے سے خاتون اور ایک بچہ ملبے تلے دب کر جاں بحق

فوٹو؛فائل
فوٹو؛فائل

لاہورکے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں پلاٹ کی دیوار گر نے سے خاتون اور ایک بچہ ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن میں پلاٹ کی دیوار بارش کے باعث بوسیدہ ہو چکی تھی،ایک خاتون کوثر بی بی،12 سالہ دانش اور 12 سالہ طیب دیوار کے ساتھ لگ کر بیٹھے تھے کہ دیوار ان پر ہی گر گئی۔

ریسکیو ٹیم نے ملبہ ہٹا یا اور تینوں کو نکا ل کر اسپتال منتقل کیا جہاں 55 سالہ کوثر اور 12 سالہ دانش جاں بحق ہو گئے جبکہ 12 سالہ طیب کا علاج جاری ہے۔

مزید خبریں :