26 جولائی ، 2022
لاہور میں ڈاکوؤں نے ایک ہی دن میں شہریوں سے 18 لاکھ روپے چھین لیے۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گجومتہ میں ایک شہری شاہد بینک سے 10لاکھ روپے نکلواکرجارہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر رقم لوٹ لی اور مزاحمت پر گولی مارکر قتل کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو ڈیڈ ہاؤس منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔
دوسری جانب ملت پارک میں بھی موٹرسائیکل سوار ڈاکو ایک شخص سے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ 2 ڈاکوؤں نے شہری سے 8 لاکھ روپےلوٹے۔