19 نومبر ، 2012
مہمند ایجنسی…مہمند ایجنسی میں سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کے جلسے میں آنے والی گاڑی پر خود کش حملہ ہوا ہے جس میں 3افراد زخمی ہوگئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق بم حملے کے وقت قاضی حسین احمد جلسہگاہ میں موجود تھے۔ جلسے میں شرکت کیلئے آنے والوں کی گاڑی کے قریب خود کش حملہ آور خاتون نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔ واقعے میں جماعت اسلامی کے 3کارکن زخمی ہوئے۔قاضی حسین احمد اس واقعے میں محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق قاضی حسین احمد نے جلسہ گا میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کرائی۔