28 جولائی ، 2022
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی سری لنکا کے خلاف شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری ہے۔
سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بابر اعظم نے اپنی 23 ویں ٹیسٹ ففٹی اسکور کی۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔
پی سی بی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بابر اعظم کی ایک تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’نا رکنے والے کپتان‘، بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 23 ویں ففٹی بنا لی ہے۔
یاد رہے کہ گال ٹیسٹ کے پانچویں روز کا کھیل جاری ہے اور قومی ٹیم سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 508 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کر رہی ہے۔
سری لنکا نے پہلی اننگز میں 378 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 231 رنز بنا سکا تھا جبکہ سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز 360 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔
دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔