28 جولائی ، 2022
کراچی کے علاقے لیاقت آبادمیں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان حماد کے اہل خانہ نے احتجاج کیا ہے۔
احتجاج کی وجہ سے حسن اسکوائر سے لیاقت آباد جانے والی سڑک پر ٹریفک معطل ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پارکنگ کے تنازعے پر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا، ملزم برابر والے شادی ہال میں تقریب میں شرکت کیلئے آیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی ہےجو لائنز ایریا کارہائشی ہے۔