گورنر اسٹیٹ بینک کو 25 لاکھ تنخواہ اور مراعات دی جاتی ہیں، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

مکمل فرنشڈ مکان، دو گاڑیاں بمع 1200 لیٹر پیٹرول اور ڈرائیور، 4 گھریلو ملازمین کی تنخواہ، بجلی، گیس، پانی کے بل اور جنریٹر کے ایندھن کا خرچہ بھی مراعات میں شامل ہے: تفصیلات۔ فوٹو فائل
مکمل فرنشڈ مکان، دو گاڑیاں بمع 1200 لیٹر پیٹرول اور ڈرائیور، 4 گھریلو ملازمین کی تنخواہ، بجلی، گیس، پانی کے بل اور جنریٹر کے ایندھن کا خرچہ بھی مراعات میں شامل ہے: تفصیلات۔ فوٹو فائل

گورنر اسٹیٹ بینک کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔

اس وقت گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ خالی ہے اور مرتضیٰ سید قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں سابق گورنر رضا باقر کی تنخواہ و مراعات کی تفصیلات پیش کی گئیں جس کے مطابق  گورنر اسٹیٹ بینک کو 25 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ ملتی تھی جس میں سالانہ 10 فیصد اضافہ بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ مکمل فرنشڈ مکان، دو گاڑیاں بمع 1200 لیٹر پیٹرول اور ڈرائیور، 4 گھریلو ملازمین کی تنخواہ، بجلی، گیس، پانی کے بل اور جنریٹر کے ایندھن کا خرچہ، بچوں کی اسکول فیس کا 75 فیصد حصہ بھی اسٹیٹ بینک ادا کرتا ہے، لینڈ لائن، موبائل فون اور انٹرنیٹ بھی مفت فراہم کیا جاتا ہے۔

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کو ضرورت کے مطابق 24گھنٹے سکیورٹی مع سکیورٹی گارڈ اور سکیورٹی سسٹم دیا جا ئے گا، مطابق مکمل طبی سہولیات دی جاتی ہیں۔ ہر ماہ تین چھٹیاں اور مدت ملازمت مکمل ہونے پر چھ ماہ تک چھٹی مع انکیشمنٹ کی سہولت دی گئی ہے۔ آخری لی گئی تنخواہ پر سروس کے ہر تکمیلی سال پر ایک ماہ کی تنخواہ ملتی ہے۔ کنٹری بیوٹری پراویڈنٹ فنڈ تنخواہ کا 8 فیصد ہوتا ہے۔

مزید خبریں :