پاکستان
19 نومبر ، 2012

صوبوں میں دوریاں پیداکرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا، صدر کا خطاب

صوبوں میں دوریاں پیداکرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا، صدر کا خطاب

پشاور … صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اسمبلیوں کا 5 سال پورا کرنا سیاستدانوں کی سنجیدگی کا مظہر ہے،ہم نیصوبوں کی آپس میں دوریاں پیداکرنے اور انہیں الگ کرنے کی کوششوں کو بھی ناکام بنایا، خیبر پختونخوا اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کو مضبوط اور صوبوں کو خود مختار بنایا جبکہ جمہوریت کے ذریعے مخصوص سوچ کا مقابلہ کررہے ہیں، بے نظیر کی شہادت نے مجبور کیا کہ ملک کی باگ ڈور سنبھالی جائے۔ پختونوں کی سرزمین پر آکر بہت خوش ہوں، سیاست میں تب آیا جب مخصوص سوچ نے بینظیر بھٹو کو ہم سے جدا کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام، پولیس کی قربانیوں کی بدولت آج یہاں اس مقام پر کھڑے ہیں، اصل انقلاب جمہوریت ہے، امید ہے آئندہ نسلیں عملی جمہوریت کی راہ پر چلیں گی، نام نہاد نہیں، عملی جمہوریت ہونی چاہئے، جو آج نظر آرہی ہے۔ صدر کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے ذریعے مخصوص سوچ کا مقابلہ کررہے ہیں، ایسی سوچ رکھنے والوں کے ارادے دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان کے بھی خلاف ہیں، ہمیں پاکستان بچانا ہے، قاضی حسین احمد نمازی اور مسلمان ہیں، یہ سوچ انہیں بھی قبول کرنے کیلئے تیار نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کو مضبوط کیا، صوبوں کو الگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی، صوبوں کو خود مختاری دی، ہم سب نے تمام مخالفت کے باوجود سیاسی عمل مضبوط بنایا، اسمبلیوں کا 5 سال پورا کرنا سیاستدانوں کی سنجیدگی کا مظہر ہے۔ صدر زرداری نے خان عبدالوی خان اور مولانا فضل الرحمان سے تعلیم حاصل کی، ہمارے پاس چوائس تھی کی آئندہ نسلوں کو سیاست میں داخل نہ کرتے، میری نظر میں خیبر پختونخوا کے پاس ہر چیز ہے مگر امن نہیں ہے، بینظیر بھٹو کی شہادت کا بدلہ جمہوریت کو مضبوط کرکے لیا۔

مزید خبریں :