Time 30 جولائی ، 2022
کھیل

بلے باز گسٹاف مک کیون نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے مزید ریکارڈز اپنے نام کرلیے

گسٹاف مک کیون نے ورلڈ کپ یورپ کوالیفائرز میں مسلسل 2 سنچریاں اور 2 نصف سنچریاں بنائیں— فوٹو: فائل
گسٹاف مک کیون نے ورلڈ کپ یورپ کوالیفائرز میں مسلسل 2 سنچریاں اور 2 نصف سنچریاں بنائیں— فوٹو: فائل

فرانس کے غیر معروف بلے باز گسٹاف مک کیون نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کے مزید ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔

18 سالہ مک کیون کیریئر کے ابتدائی چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں مسلسل ففٹی یا اس سے زائد رنز بنانے والے دنیا کے پہلے پلیئر بن گئے۔

18 سالہ مک کیون کیریئر کے ابتدائی چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں مسلسل ففٹی یا اس سے زائد رنز بنانے والے دنیا کے پہلے پلیئر بن گئے— فوٹو: فائل
18 سالہ مک کیون کیریئر کے ابتدائی چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں مسلسل ففٹی یا اس سے زائد رنز بنانے والے دنیا کے پہلے پلیئر بن گئے— فوٹو: فائل

نیپال کے کوشال بھورٹیل نے اس سے قبل کیریئر کے تینوں ابتدائی میچز میں ففٹی یا زائد رنز اسکور کیے تھے۔

اس سے قبل سنتھ جے سوریا نے ابتدائی چار میچز میں تین ففٹی پلس اسکور بنائے تھے۔

گسٹاف مک کیون نے ورلڈ کپ یورپ کوالیفائرز میں مسلسل 2 سنچریاں اور  2 نصف سنچریاں بنائیں۔

گسٹاف نے ابتدائی 4 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ فرانسیسی اوپنر نے چار اننگز میں 377 رنز بنا کر  نیا ریکارڈ قائم کیا۔

اس سے قبل ابتدائی چار اننگز میں سب سے زیادہ 276  رنز پرتگال کے اظہر عدنان نے بنائے تھے۔

کیریئر کے کسی بھی حصے میں مسلسل 4 اننگز کے بریکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ گسٹاف کے نام ہوگیا ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے 36ویں سے 39 ویں اننگز کے دوران 342 رنز بنائے تھے۔

گسٹاف میک کیون نے اس ٹورنامنٹ میں جموریہ چیک کیخلاف 76، سوئٹزرلینڈ کیخلاف 109، ناروے کیخلاف 101 اور ایسٹونیا کیخلاف 87 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق تمام بین الاقوامی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز کو انٹرنیشنل میچ کا درجہ حاصل ہے۔

مزید خبریں :