18 فروری ، 2012
اسلام آباد … اسلام آباد میں لاپتا افراد کے لواحقین کااحتجاجی کیمپ اور دھرنا چوتھے دن بھی جاری ہے۔ لاپتا افراد کی بازیابی کے کمیشن کی طرف سے کام مکمل نہ کرنے اور تمام لاپتا افراد کے بازیاب نہ ہونے کیخلاف ان کے لواحقین نے منگل کی شام کو پارلیمنٹ ہاوٴس کے سامنے دھرنا شروع کیا تھا، جو آج چوتھے دن بھی جاری ہے۔ لاپتہ افراد کے لواحقین کے شب و روز مسلسل اس احتجاجی کیمپ میں گزر رہے ہیں، دھرنے میں متاثرہ خاندانوں کی خواتین اور بچے بھی شریک ہیں۔ مختلف سیاسی رہنماوٴں کی طرف سے ان مظاہرین سے اظہار یکجہتی کاسلسلہ بھی جاری ہے، دھرنا دینے والوں کی رہنماء آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک یہ دھرناجاری رہے گا۔