20 نومبر ، 2012
کراچی. . . . واجبات کی عدم ادائیگی پرمحرم میں بھی پی ایس او نے کراچی پولیس کو تیل کی فراہمی معطلکردی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس او نے کراچی پولیس کے 3زونز کو تیل کی فراہمی معطل کر دی ہے۔ 13 نومبر سے پولیس کے 3زونز کو پٹرول اور ڈیزل سپلائی نہیں کیا جارہا۔دوسری جانب ترجمان پی ایس او کا کہنا ہے کہ پولیس کو تیل کی سپلائی معطل نہیں کی ہے۔پولیس پی ایس او کے کارپوریٹ کارڈ کسٹومر ہیں۔واجبات کی عدم ادائیگی پر یہ کارڈز خود بلاک ہوجاتے ہیں ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اگر وقت پر ادائیگی کرتی تو انہیں کبھی مشکل پیش نہیں آتی۔