20 نومبر ، 2012
پیرس. . . .صحافتی تنظیم رپورٹرزودآوٴٹ بارڈرزکی ولی بابرقتل کیس کے تمام6گواہوں کے قتل کی مذمت ہے۔پیرس سے جاری ایک بیان میں صحافتی تنظیم کا کہنا ہے سندھ حکومت گواہوں کوتحفظ فراہم کرنے کی ذمے دارتھی۔ سندھ ہائیکورٹ نے کیس کے وکلا اورگواہوں کے تحفظ کاحکم دیاتھا۔ سندھ حکومت 6 گواہوں کوتحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ صحافتی تنظیم کا وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے فوری استعفے اور ولی بابرقتل کیس میں انصاف کیلئے نئی کوششوں کا مطالبہ کیا۔