پاکستان
20 نومبر ، 2012

بیکری ملازم تشدد کیس:شہبازشریف کے داماد پر فردجرم عائد

بیکری ملازم تشدد کیس:شہبازشریف کے داماد پر فردجرم عائد

لاہور…بیکری ملازم تشدد کیس میں مقامی عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد علی عمران سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ منور حسین کی عدالت میں بیکری ملازم تشدد کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے علی عمران،7 ایلیٹ فورس کے اہلکاروں اور ایک سویلین سیکیورٹی اہلکار کے خلاف فرد جرم عائد کرتے ہوئے 30نومبر کو استغاثہ کے گواہان کو طلب کر لیا ہے وزیر اعلی پنجا ب کے داماد علی عمران نے مقامی عدالت سے متعلقہ کیس میں ضمانت کر ا رکھی ہے۔

مزید خبریں :