18 فروری ، 2012
لاہور . . . . . لاہور کو بجلی فراہم کرنے والے متعدد بجلی گھر بند ہونے سے شہر کے بیشتر علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ پیپکو ذرائع کے مطابق لاہور شہر کے 7 گرڈ اسٹیشن گزشتہ 4 گھنٹے سے بند ہیں جس کے باعث ڈیفنس، جوہر ٹاوٴن، غازی روڈ، ٹاوٴن شپ اور گرین ٹاوٴن سمیت متعدد علاقوں کی کئی گھنٹوں سے بجلی معطل ہے۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد بجلی گھر بند ہونے کے باعث لوڈ شیڈنگ پر پیپکو حکام نے موٴقف دینے سے انکار کردیا جبکہ پیپکو حکام بجلی بحال ہونے کا وقت بھی دینے سے گریز کررہے ہیں۔