پاکستان
20 نومبر ، 2012

کراچی:ڈیفنس میں نامعلوم ڈبل کیبن گاڑی کی جیو کی گاڑی کو ٹکر

کراچی:ڈیفنس میں نامعلوم ڈبل کیبن گاڑی کی جیو کی گاڑی کو ٹکر

کراچی …کراچی کے علاقے سی ویو میں نامعلوم ڈبل کیبن گاڑی نے جیو نیوز کی گاڑی کو ٹکر مار دی ۔ مذکورہ گاڑی سے اترنے والے شخص نے عملے اور ڈرائیور کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اسلحہ تان کرسنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔گاڑی پر سی ٹی 8838کی نمبر پلیٹ لگی تھی۔بااثر شخص جیو نیوز کے عملے کو گزری تھانے چھوڑ کر فرارہوگیا۔ اسلحے کی نمائش کے بارے میں وزیر داخلہ اور کراچی پولیس کے دعوے جھوٹے نکلے۔ کراچی میں جعلی نمبرپلیٹ لگی ڈبل کیبن میں بیٹھے مسلح افراد کو روکنے والاکوئی نہیں۔ کراچی میں ڈبل کیبن میں سادہ کپڑوں میں مسلح گارڈز لے کر چلنا فیشن بن گیا ہے۔

مزید خبریں :