ای سی سی نے این ڈی ایم اےکیلئے 5 ارب روپےکی ضمنی گرانٹ منظور کرلی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی ای سی سی نے  این ڈی ایم اے کے لیے 5 ارب روپےکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی۔

 اعلامیے کے مطابق  وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ای سی سی کا خصوصی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں این ڈی ایم اے کی ضمنی گرانٹ سمری منظوری کے لیے پیش کی گئی جسے ای سی سی نے منظورکرلیا۔

اعلامیےکے مطابق حالیہ سیلاب کی صورت حال میں متاثرہ علاقوں کے لیےگرانٹ منظور کی گئی ہے۔

مزید خبریں :