پاکستان
20 نومبر ، 2012

پشاور میں دو خودکش حملہ آور گرفتار،خودکش جیکٹ برآمد،ٹریفک بحال

پشاور میں دو خودکش حملہ آور گرفتار،خودکش جیکٹ برآمد،ٹریفک بحال

پشاور…پشاور کے علاقے باڑا روڈ پر پولیس نے دو مبینہ خودکش حملہ آوروں کو گھیرے میں لیکر حراست میں لے لیا ہے، معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ہونے والے دو لڑکے ہیں جنکی عمریں 25سے 30سال اور 10سے 12سال بتائی جاتی ہے،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس نے باڑاروڈ ٹریفک کیلیے بندکررکھی ہے، مبینہ خودکش حملہ آورپٹرول پمپ کے قریب زمین پرلیٹے ہوئے تھے انکے قبضے سے خود کش جیکٹ بھی برآمد ہوئے ہیں،پولیس نے علاقے کوگھیر ے میں لیکرلوگوں کوآگے جانے سے روک دیا تھا تاہم اب علاقے کو کلیئر کرنے کے بعد ٹریفک بحال کردی ہے،جبکہ بم ڈسپوزل یونٹ اورپولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بعد ازاں مبینہ خودکش بمبار کے جسم سے جیکٹ علیحدہ کرکے اسے ناکارہ بنادیا ہے۔جیونیوز کے نمائندے کے مطابق ایک مبینہ خودکش حملہ آورکاتعلق برقمبر خیل خیبرایجنسی سے ہے،پولیس ذرائع کے مطابق دوسرے مبینہ حملہ آورکاتعلق مومن ٹاوٴن پشاورسے ہے۔

مزید خبریں :