10 اگست ، 2022
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں بارش کا سلسلہ 14 اگست تک جاری رہ سکتا ہے جس دوران سمندر میں شدید طغیانی ہوسکتی ہے۔
کراچی میں بدھ کے روز بھی بعض علاقوں میں علی الصبح بوندا باندی ہوئی جب کہ شہر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ آج سندھ، بلو چستان ، پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ بلوچستان میں آج سے 13 اگست تک مون سون کے نئے اسپیل سے متعلق الرٹ جاری کیا گیا ہے۔