پاکستان
21 نومبر ، 2012

جی پی او خودکش حملہ کیس کا ملزم شہزادعدم ثبوت کی بنا پر بری

جی پی او خودکش حملہ کیس کا ملزم شہزادعدم ثبوت کی بنا پر بری

لاہور…انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی پی اوخودکش حملہ کیس میں عدم شواہد پر مبینہ ماسٹرمائنڈشہزاد احمد کوبری کردیا ۔ ۔2008 میں ہونے والے جی پی اوخودکش حملہ کی پلاننگ کے الزام میں گرفتار شہزاد احمد کاجیل ٹرائل ساڑھے تین سال سے کوٹ لکھپت جیل میں ہورہاتھا۔آج جیل کے دوران خصوصی عدالت نمبرتین نے اپنافیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ پراسکیوشن نے شہزاداحمد کیخلاف جی پی اوخودکش حملہ کے ماسٹرمائنڈیامعاونت کے حوالے سے عدالت میں ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے جس پرعدالت شک کافائدہ دیتے ہوئے شہزاد کوبری کرنے کاحکم دیتی ہے۔اس سے قبل عدالت مناواں ٹریننگ سینٹر حملہ میں ہجرت اللہ نامی مبینہ دہشت گرد کوبھی عدم ثبوت کی بنا پر رہاکرچکی ہے ۔

مزید خبریں :