18 فروری ، 2012
کراچی … وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ بابر خان غوری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم وزیراعظم کے ساتھ کھڑی ہے، اپنے منشور پر عمل کرتے ہوئے اتحادیوں کے ہمراہ آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔ یہ بات انہوں نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے تحت تقریب سے خطاب میں کہی۔ تقریب میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے خصوصی شرکت کی۔ بابر غوری نے کہا کہ الیکشن آئندہ سال مارچ میں ہونگے اور یہ پہلی حکومت ہوگی جو اپنی مدت پوری اور پانچواں بجٹ پیش کرے گی۔ وفاقی وزیر بابر غوری کا کہنا تھا کہ جس طرح وزیر اعظم گیلانی نے جمہوریت کے لئے جرأت کا مظاہرہ کیا ہے وہ اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔