18 فروری ، 2012
فیصل آباد … فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں 4 لڑکیوں پر نامعلوم افراد تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں ہوزری فیکٹری سے 4 لڑکیاں کام کرکے گھر واپس جارہی تھیں کہ نامعلوم افراد چاروں لڑکیوں پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہل کاروں نے چاروں کو الائیڈ اسپتال پہنچادیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تیزاب سے 2 لڑکیوں کے چہرے اور 2 کے ہاتھ متاثر ہوئے ہیں۔ ڈی سی او فیصل آباد نسیم صادق کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کے باعث پیش آیا ہے، لڑکیوں کے بیان کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔