اسپائیڈر مین کا دیسی تھاپ پر رقص وائرل

 بھارتی ریاست مغربی بنگال سے ایک دلچسپ اور  مزاح سے بھرپور  ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک شخص نے اسپائیڈر مین سے متاثر ہو کر اس جیسے کپڑے زیب تن کیے اور خواتین کے ساتھ رقص کیا جو سوشل میڈیا پر  وائرل ہو  رہا ہے۔

مغربی بنگال سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص اسپائیڈر مین کے کپڑے پہنا ہوا ہے اور  مقامی خواتین کے ہمراہ رقص کر  رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس موقع پر ڈھول والے بھی موجود ہیں اور اسپائیدر مین ڈھول کی تھاپ پر دیسی رقص کر رہا ہے۔

ویڈیو نے ہر دیکھنے والے کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر  صارفین مزاحیہ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :