21 نومبر ، 2012
کوئٹہ …کوئٹہ میں صدرتھانے کی حدودسمنگلی روڈپرپنچ فٹی کے قریب دھماکاہوا ہے، دھماکے سے متعددافرادزخمی بھی ہوئے ہیں، دھماکے کے بعد جائے وقوع پر شدید فائرنگ بھی سنی گئی،دھماکے کے بعد ایک گاڑی میں آگ لگ گئی ہے،دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔دھماکے کی نوعیت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ہیں اور اب تک پانچ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے حادثے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردیا ہے۔