21 نومبر ، 2012
اسلام آباد … وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں 24 گھنٹے کیلئے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی، اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں 24 گھنٹے کیلئے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک ہوگا۔ رحمان ملک کا مزید کہنا ہے کہ کل (بروز جمعرات) وزارت داخلہ وخارجہ اور اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے دفاتر کھلے رہیں گے۔