پاکستان
21 نومبر ، 2012

ملک ریاض اور ارسلان افتخار کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

ملک ریاض اور ارسلان افتخار کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

اسلام آباد … شعیب سڈل کمیشن نے ملک ریاض، ارسلان افتخار اور احمد خلیل کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کردی۔ ذرائع کے مطابق ارسلان افتخار کیس کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے شعیب سڈل کمیشن نے ملک ریاض، ارسلان افتخار اور احمد خلیل کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیلئے سیکریٹری داخلہ سے درخواست کی ہے۔کمیشن کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کے نام 2 دن میں ای سی ایل میں شامل کرنا ہیں، تاخیر کی صورت میں سیکریٹری داخلہ ذمہ دار ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق شعیب سڈل کمیشن کا کہنا ہے کہ احمد خلیل کو تحریری بیان دینے کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی گئی، وہ 21 نومبر تک تحریری بیان جمع کرانے کے پابند ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیشن کا کہنا ہے کہ احمد خلیل کے وکیل توسیع کی استدعا کریں تو غور کریں گے۔

مزید خبریں :