21 نومبر ، 2012
لاہور … مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکوم توڑنے پر چوہدریوں کی جانب سے ملنے کا کہا گیا لیکن انکار کردیا، قوم دو ٹوک فیصلے کرے ورنہ نظریاتی لوگ مایوس ہوں گے۔ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاوٴن میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے ساتھی اب چیمپئن بننے کی کوشش نہ کریں، پنجاب حکوم توڑنے پر چوہدریوں کی جانب سے ملنے کا کہا گیا لیکن انکار کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو عوام سے دور کرنا ملک کے ساتھ ظلم ہے، قوم دو ٹوک فیصلے کرے ورنہ نظریاتی لوگ مایوس ہوں گے، ملکی تباہی کے ذمہ دار وہ ہیں جنہوں نے مینڈیٹ کا خون کیا۔