21 نومبر ، 2012
کراچی … کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن نمبر 5 میں امام بارگاہ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ عینی شاہد زبیر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورنگی نمبر 5 میں امام بارگاہ کے سامنے چورنگی پر دھماکا ہوا ہے، جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ عینی شاہد کے مطابق دھماکا خیز چورنگی کے قریب رکھا گیا تھا۔ ایمبولینسیں اور پولیس و رینجرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔