پاکستان
21 نومبر ، 2012

کراچی: اورنگی ٹاوٴن میں دھماکا، 1 شخص جاں بحق، متعدد افراد زخمی

کراچی: اورنگی ٹاوٴن میں دھماکا، 1 شخص جاں بحق، متعدد افراد زخمی

کراچی … کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن نمبر 5 میں امام بارگاہ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ عینی شاہد زبیر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورنگی نمبر 5 میں امام بارگاہ کے سامنے چورنگی پر دھماکا ہوا ہے، جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ عینی شاہد کے مطابق دھماکا خیز مواد چورنگی کے قریب رکھا گیا تھا، جہاں قریب ہی امام بارگاہ، الخدمت اسپتال اور دیگر عمارتیں واقع ہیں، ایمبولینسیں اور پولیس و رینجرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ دھماکے میں رکشہ سمیت موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دوسرے عینی شاہد کاشف کے مطابق امام بارگاہ کے قریب کھڑے رکشے میں دھماکا ہوا ۔ ایڈمنسٹریٹر اورنگی ٹاوٴن قمر شیخ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ اورنگی ٹاوٴن تھانے اور امام بارگاہ کے قریب دھماکا ہوا ہے ۔

مزید خبریں :