پاکستان
21 نومبر ، 2012

کراچی: اورنگی ٹاوٴن میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی: اورنگی ٹاوٴن میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی … کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن نمبر 5 میں امام بارگاہ کے قریب رکشے میں دھماکا ہوا ہے جس میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ جیو نیوز کے نمائندہ طلحہ ہاشمی کے مطابق اورنگی ٹاوٴن نمبر 5 میں امام بارگاہ حیدر کرار کے قریب کھڑے رکشہ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکا امام بارگاہ کی دیوار سے متصل دکانوں کے باہر ہوا، زخمیوں کو قطر، عباسی شہید اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں۔ ڈی ایس پی اورنگی ٹاوٴن کے مطابق ایک موٹر سائیکل سوار امام بارگاہ کے قریب رکشہ سے ٹکرائی جس کے بعد دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں موٹر سائیکل اور رکشہ تباہ ہوگئے ہیں جبکہ قریبی دکانوں اور کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے انسانی اعضاء بھی اکٹھے کئے ہیں۔ ڈی آئی جی جاوید اوڈھو کے مطابق دھماکا رکشہ میں ہوا، تاہم نوعیت سے متعلق معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تین زخمیوں کو قطر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :