اسلامی یکجہتی گیمز :پاکستان کی 2 سوئمرز 100 میٹر فری اسٹائل کے فائنل میں پہنچ گئیں

دائیں جانب جہاں آرا،بائیں جانب بسمہ خان فوٹو: فائل
دائیں جانب جہاں آرا،بائیں جانب بسمہ خان فوٹو: فائل

اسلامی یکجہتی گیمز  کے سوئمنگ مقابلے میں  پاکستان کی بسمہ خان اور جہاں آرا نبی نے 100 میٹر فری اسٹائل کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

سیمی فائنل میں جہاں آرا نبی ایک منٹ دو عشاریہ ایک ،ایک سیکنڈز کی ٹائمنگ کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہیں۔

دوسری جانب بسمہ خان کی سیمی فائنل میں ٹائمنگ ایک منٹ دو عشاریہ پانچ نو  سیکنڈز رہی، انہوں نے آٹھویں پوزیشن لی۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

دونوں پاکستانی پلیئرز کل 100میٹر فری اسٹائل کے فائنل میں رات آٹھ بجے ایکشن میں ہوں گی۔

دوسری جانب خواتین کی 100 میٹر بیک اسٹروک میں پاکستان کی فاطمہ عدنان لوٹیا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا مگر فائنل میں ان کی پوزیشن آٹھویں رہی ۔

دوسری جانب خواتین کی 100 میٹر بیک اسٹروک میں پاکستان کی فاطمہ عدنان لوٹیا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا مگر فائنل میں ان کی پوزیشن آٹھویں رہی ۔—فوٹو:فائل
دوسری جانب خواتین کی 100 میٹر بیک اسٹروک میں پاکستان کی فاطمہ عدنان لوٹیا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا مگر فائنل میں ان کی پوزیشن آٹھویں رہی ۔—فوٹو:فائل

 سیمی فائنل میں فاطمہ کی ٹائمنگ ایک منٹ 18 عشاریہ سات آٹھ رہی جبکہ فائنل میں انہوں نے 100 میٹر بیک اسٹروک ایک منٹ 19 عشاریہ صفر آٹھ کی ٹائمنگ کے ساتھ مکمل کیا۔

مزید خبریں :