18 فروری ، 2012
اسلام آباد . . . . . حافظ محمد سعید، مولانا احمد لدھیانوی اور خادم حسین ڈھلوں کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جماعت الدعوة کے حافظ محمد سعید، اہلسنت والجماعت کے مولانا احمد لدھیانوی اور خادم حسین ڈھلوں پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مذہبی جماعتوں کے تینوں رہنماوٴں پر ایک ہفتے کے لئے اسلام آباد میں داخل ہونے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ حافظ سعید، احمد لدھیانوی اور خادم حسین ڈھلوں کو 20 فروری کو اسلام آباد میں دفاع پاکستان کے دھرنے میں شرکت کرنی تھی۔