15 اگست ، 2022
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہےکہ پاپولیشن پلاننگ پر بات کریں تو کہا جاتا ہے اسلام خطرے میں آگیا۔
گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جب مشرقی پاکستان الگ ہوا تو مغربی پاکستان کی آبادی کم تھی اور مشرقی پاکستان کی زیادہ تھی۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی آبادی 23کروڑ اور وہاں بنگلا دیش کی آبادی 15کروڑ ہے، اب سوال یہ ہے کہ ہم کیا کررہے ہیں پاپولیشن پلاننگ کے حوالے سے؟
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ برسوں میں کئی حکومتیں آئی گئیں، کس نے اس پر کام کیا ؟ اگر کام کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے اسلام خطرے میں آگیا۔