این اے 246 الیکشن: نبیل گبول نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پراعتراضات جمع کروادیے

پی ٹی آئی نے امریکی کاروباری شخصیات سے رقوم حاصل کیں اور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے 13خفیہ اکاؤنٹس سامنے آئے: نبیل گبول کا اعتراض— فوٹو: فائل
پی ٹی آئی نے امریکی کاروباری شخصیات سے رقوم حاصل کیں اور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے 13خفیہ اکاؤنٹس سامنے آئے: نبیل گبول کا اعتراض— فوٹو: فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی پراعتراضات جمع کروادیے۔

نبیل گبول نے اعتراض کی باقاعدہ درخواست آر او این اے 246 کو جمع کرائی اور مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی نے امریکی کاروباری شخصیات سے رقوم حاصل کیں اور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے 13خفیہ اکاؤنٹس سامنے آئے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن واضح کرچکاکہ پی ٹی آئی نے جعلی حلف نامہ جمع کرایا، عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جعلی ایف ون فارم جمع کرایا۔

عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کل ہونی ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان بیک وقت قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے اور 25 ستمبر کو ووٹنگ ہوگی۔

مزید خبریں :