پاکستان
21 نومبر ، 2012

امام بارگاہ حیدر کرار اورنگی کے قریب 2 دھماکے،2 افراد جاں بحق، 18 زخمی

امام بارگاہ حیدر کرار اورنگی کے قریب 2 دھماکے،2 افراد جاں بحق، 18 زخمی

کراچی…کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک گھنٹے کے دوران 2دھماکوں میں 2 افراد جاں بحق اور 18 سے زائد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں صحافی، پولیس اور رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں۔ امام بارگاہ حیدر کرار ٹرسٹ کے نزدیک دھماکوں کے بارے میں ڈی آئی جی غربی جاوید اوڈھو کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکا خود کش حملہ تھا جس میں حملہ آور ہلاک ہوا جبکہ دوسرادھماکاریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیاگیا۔ڈی آئی جی کے مطابق پہلے دھماکے میں رکشاڈرائیورجاں بحق اور10افرادزخمی ہوئے جبکہ اورنگی ٹاوٴن نمبر 5ہی میں دوسرے دھماکے میں کم ازکم6افراد زخمی ہو ئے،دوسرے دھماکے میں پولیس اور رینجرزاہلکاروں کے علاوہ صحافی بھی زخمی ہو ئے جس میں نجی ٹی وی کی رپورٹرکرن خان بھی شامل ہیں ،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ایس ایس پی راجاعمرخطاب کا دھماکوں کے حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں دھماکوں میں بال بیئرنگ استعمال کیے گئے،دوسرادھماکادیسی ساختہ بم سیکیاگیاجوپہلے دھماکے کی جگہ پرنصب کیاگیاتھا۔خوش قسمتی سے دھماکے کے وقت امام بارگاہ حیدرِ کرار میں مجلس نہیں ہو رہی تھی۔ڈی آئی جی غربی جا وید اوڈھو نے جائے حادثہ پر موجود لوگوں سے اپیل کی کہ وہ دھماکے کے مقام سے دور رہیں۔

مزید خبریں :