لکشمی چوک میں پولیس مقابلے کاپول کھل گیا، ڈولفن فورس نے اپنے ہی کانسٹیبل کو مار دیا

مرنے والا کانسٹیبل ایک منشیات فروش کو گولی مار کر فرار ہو رہا تھا، ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے تعاقب کرکے گولی اسے ہی ماردی— فوٹو: فائل
مرنے والا کانسٹیبل ایک منشیات فروش کو گولی مار کر فرار ہو رہا تھا، ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے تعاقب کرکے گولی اسے ہی ماردی— فوٹو: فائل

لاہور کے علاقے لکشمی چوک میں پولیس مقابلے کاپول کھل گیا، ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا ڈاکو نہیں  ان کا پیٹی بھائی کانسٹیبل نکلا۔

مرنے والا کانسٹیبل ایک منشیات فروش کو گولی مار کر فرار ہو رہا تھا، ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے تعاقب کرکے گولی اسے ہی ماردی، وزیراعلیٰ نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

عینی شاہدین کےمطابق کانسٹیبل کامران کا منشیات فروش پطرس سے جھگڑا ہوا تو کامران نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے بہنوئی کے ساتھ موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا، اسی دوران ڈولفن اہلکاروں نے تعاقب کرکے ان پرفائرنگ کر دی جس سے کامران ہلاک اور بہنوئی غضنفر زخمی ہو گیا۔

ورثاء کےمطابق پطرس کامران کے بہنوئی غضنفر کو منشیات بیچتا تھا،کامران کے منع کرنے پر جھگڑ ہوا۔

ہلاک کانسٹیبل کامران شاہدرہ کا رہائشی تھا اور کچھ عرصہ پہلے تھانہ راوی روڈ سے معطل ہوا تھا، اس کی شادی کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی، بیوہ کا کہنا تھا کہ اس کا بچہ دنیا میں آنے سے پہلے ہی یتیم ہو گیا۔

اس سےقبل پولیس نے مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

پولیس حکام نے معاملے کی مزید تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔

مزید خبریں :