21 نومبر ، 2012
راولپنڈی…راولپنڈی کے نواحی علاقے ڈھوک سیداں میں ایک امام بارگاہ کے قریب دھماکے میں4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مطابق عزا دار قصر ابوطالب سے مجلس میں شرکت کے بعد امام بارگاہ قصر شبیر پہنچے تو دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا امام بارگاہ قصر شبیر کے قریب ہواہے۔امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ہیں۔دھماکے کے بعد علاقے کی بجلی معطل ہوگئی ہے۔قصر شبیر میں 400لوگوں کے قریب بیٹھے کے گنجائش ہے۔دھماکے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔