22 نومبر ، 2012
راولپنڈی…راولپنڈی کے نواحی علاقے ڈھوک سیداں میں ایک امام بارگاہ کے قریب خود کش دھماکے جاں بحق افراد کی تعداد8 ہوگئی ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق عزا دار قصر ابوطالب سے مجلس میں شرکت کے بعد امام بارگاہ قصر شبیر پہنچے تو مشکوک افراد نے جلوس میں گھسنے کی کوشش کی جس پر ایک خود کش نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔دھماکے کے بعد امداد ی کارروائیاں جاری ہیں۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کیا جارہا ہے ۔دھماکے کے بعد علاقے کی بجلی معطل ہوگئی ہے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔