22 نومبر ، 2012
راولپنڈی. . . .راولپنڈ ی کے علاقے ڈھوک سیداں میں واقع امام بارگاہ قصر شبیر کے قریب ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہے جبکہ مزید کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکے میں 2 پولیس اہلکار اور 2 رضاکار بھی زخمی ہوئے۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو، ایم ایچ اور سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو خون کی ضرورت ہے جبکہ شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔دھماکے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق 2 افراد نے جلوس میں گھسنے کی کوشش کی تھی۔ خودکش حملہ آور کے اجزا ادھر ادھر بکھر گئے۔ جائے وقوع پر لوگ اپنے پیاروں کو ڈھونڈھتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ مشتعل افراد نے سیکورٹی اقدامات پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے مزید نقصان سے بچنے کے مشکوک افراد پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ جعفریہ الائنس پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹ فیڈریشن نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔