پاکستان
22 نومبر ، 2012

راولپنڈی خودکش دھماکے پر سیاسی رہنماوٴں کی شدید مذمت

راولپنڈی. . . . سیاسی رہنماوٴں نے راولپنڈی میں امام بارگاہ قصر شبیر کے قریب ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت اور دکھ کا اظہار کیا ہے جس میں درجن بھر سے زائد قیمتیں جانوں کا نقصان ہوا۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے بھی کراچی اور راولپنڈی دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔

مزید خبریں :