22 نومبر ، 2012
راولپنڈی. . . . .سی سی پی او راولپنڈی اظہر حمید نے کہا ہے کہ دھماکا دوران چیکنگ پیش آیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خدشہ موجود تھا جس کے باعث تمام حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کے ڈی این اے ٹیسٹ کے بعداس کے بارے میں کچھ پتا چل سکے گا ۔جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کر لیے گئے ہیں۔