پاکستان
22 نومبر ، 2012

راولپنڈی:خود کش حملے میں 20 افراد جاں بحق،47 زخمی

راولپنڈی:خود کش حملے میں 20 افراد جاں بحق،47 زخمی

راولپنڈی. .. .راولپنڈی میں خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے جبکہ47 زخمی ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ڈی سی او راولپنڈی ثاقب ظفرنے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں اب تک 20 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ ایم ایس شیر علی کا کہنا ہے کہ 14 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے جبکہ باقی زخمیوں کو علاج جاری ہے۔جاں بحق ہونے والے 14لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال جبکہملٹری اسپتال میں 6 لاشیں منتقل کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :