22 نومبر ، 2012
اسلام آباد…سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تقرر کیس کی سماعت جاری ہے، سماعت کے دوران اٹارنی جنرل غیر حاضر رہے جس پر سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا ہے۔آج جب سماعت شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل یا اُن کے آفس کے کسی بھی نمائندے کے سوائے تمام فریق سپریم کور ٹ میں موجود تھے۔اِس پر جسٹس خلجی عارف نے کہا کہ کورٹ ایسوسی ایٹ نے بتایا کہ اٹارنی جنرل کا دفتر بند ہے، چیف جسٹس نے واضح کر دیا تھا کہ آج چھٹی نہیں ہو گی، مقامی چھٹی کا یہ مطلب نہیں کہ پورے ملک میں چھٹی ہو گی، چیف جسٹس نے کہہ دیا تھا کہ عدالت کھلی رہی گی اور سماعت ہو گی،بعد میں ۔درخواست گزار کے وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ اٹارنی جنرل کا نہ آناانصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہے،انہوں نے کہا کہ کیا کوئی اٹارنی جنرل کی فلیگ کار کو روک سکتا ہے۔اِس پرعدالت نے اٹارنی جنرل کوطلب کرتے ہوئے سماعت11بجے تک ملتوی کردی۔