پاکستان

سپریم کورٹ نے خسرو بختیار کی نااہلی کیلئے دائر چیمبر اپیل کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

سپریم کورٹ نےدرخواست کو گرمیوں کی چھٹیوں کےفوری بعد سماعت کیلئےمقررکرنے کاحکم دے دیا ہے— فوٹو: فائل
سپریم کورٹ نےدرخواست کو گرمیوں کی چھٹیوں کےفوری بعد سماعت کیلئےمقررکرنے کاحکم دے دیا ہے— فوٹو: فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مخدوم خسرو بختیار کی نااہلی کیلئے دائر چیمبر اپیل کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے ان چیمبر اپیل کا حکم نامہ تحریر کیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ رجسڑار کے پاس درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کافیصلہ کرنے کاکوئی اختیارنہیں، درخواست کےقابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ صرف عدالتی اختیارات کے تحت ہی ہوسکتا ہے۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ موجودہ کیس میں رجسڑار نے 63 اے(5 ) کے تحت دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا، قواعد کے مطابق رجسڑار صرف غیر سنجیدہ درخواست کو ہی ناقابل سماعت قرا ردے سکتا ہے، بادی النظر میں غیرآئینی،غیرقانونی درخواست کے ناقابل سماعت ہونےکا فیصلہ بھی عدالت ہی کرےگی۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے رجسڑار آفس اعتراضات کے خلاف اپیل منظور کرلی ہے۔

سپریم کورٹ نےدرخواست کو گرمیوں کی چھٹیوں کےفوری بعد سماعت کیلئےمقررکرنے کاحکم دے دیا ہے۔

مزید خبریں :