22 نومبر ، 2012
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے انتخابی فہرستوں سے متعلق کیس میں ایم کو ایم کو فریق بننے کی اجازت دے دی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سماعت کے دوران کہا کہ عدالت نے گھر گھر جا کر ووٹرز کی تصدیق کا حکم دیا تھا، ضرورت پڑنے پر فوج کی خدمات حاصل کی جا سکتی تھیں، الیکشن کمیشن کے پاس اختیارنہیں کہ کسی کاووٹ ازخود منتقل کر دے۔ ڈی جی الیکشن کمیشن نے سماعت کے دوران بتایا کہ غیرحتمی فہرست میں بہت خرابیاں تھیں، جنہیں دور کیا گیا، ایک کروڑ 40 لاکھ فارمز بھرے گئے تھے، کراچی میں 27 لاکھ ووٹرز کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔ ڈی جی الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ایک ووٹر کا نام 10 سے 12 مرتبہ درج تھا، 2007 میں کراچی میں ووٹرز کی تعداد 66 لاکھ 3 ہزار تھی۔ جماعت اسلامی کے وکیل رشید اے رضوی نے بتایا کہ میرے گھرالیکشن کمیشن کا کوئی نمائندہ نہیں آیا، ووٹرز لسٹ میں پرانے پتے پر ووٹ درج ہے۔